ابنا: بیروت سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق شیخ ہاشم منقارہ شمالی لبنان میں واقع طرابلس شہر میں ایران کے خلاف مزید پابندیاں لگاۓ جانے پر مبنی امریکی صدر باراک اوباما کے حالیہ بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دھمکیاں دیۓ جانے اور اس پر پابندیاں لگاۓ جانے کی اصل وجہ یہ ہے کہ وہ یورپی مطالبات کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکتا ہے اور صہیونی ریاست کی دھمکیوں کے مقابلے میں استقامت کے راستے پر گامزن ہے۔
شیخ ہاشم منقارہ نے خطے کے ممالک کے امور میں امریکہ کی مداخلت اور اس کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ ہم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے سلسلے میں خبردار کرتے ہیں کیونکہ ان پالیسیوں کے منفی نتائج پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔ شیخ ہاشم منقارہ نے خطے میں استقامت کی طاقت کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ استقامت یورپ کے مقابلے میں ملت اسلامیہ کے مفادات کا دفاع کرنے پر قادر ہے کیونکہ صہیونی ریاست اپنے زوال کی جانب بڑھ رہی ہے۔......... /169